شہباز گل کار حادثہ ،وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ 

شہباز گل کار حادثہ ،وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ 

اسلام آباد:شہبا زگل کی کار کو پیش آنے والے حادثےکے بعد وزیر اعظم شہباز شریف خود میدان میں آگئے اور واقع کی تحقیقات کرانے کا فوری حکم بھی دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما شہباز گل کی کار کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ،ایک گاڑی نے شہباز گل کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے شہباز گل کی کار الٹ گئی اور کار میں سوار شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کو چوٹیں بھی آئی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو جب اس حادثے کاعلم ہو ا تو انہوں نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیدیا ،وزیراعظم  شہباز شریف نے  ڈاکٹر شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دیدیا ،وزیراعظم   شہباز شریف نے  ڈاکٹر شہبازگل کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم  دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

وزیراعظم کا ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہ ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہار ہمدردی اور افسوس  کا اظہار کیا اور شہبازگل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔