شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

 اسلام آباد :رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شہبازگل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


موٹر وے پولیس کے مطابق ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا، گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے۔موٹر وے پولیس حکام کے مطابق متعلقہ شخص تک جلد پہنچ جائیں گے، موٹروے کے افسران پرمشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

ادھر وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثیکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔وزیراعظم نے شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے شہبازگل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔