چینی وزیر خارجہ اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے 

چینی وزیر خارجہ اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے 
سورس: Twitter

اسلام آباد : چین کے وزیر خارجہ چن گانگ پاکستان ، افغانستان اور چین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 

چین کے وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چن گانگ اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان کے دوران 6 مئی کو پانچویں چین، پاکستان اور افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گانگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں