بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہین کے فلک شگاف چھکے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہین کے فلک شگاف چھکے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

کراچی : پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری اور شاہین شاہ آفریدی کے فلک شگاف چھکوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں  پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

آغا سلمان 58 اور شان مسعود نے 44 رنز بنائے، افتخار احمد نے 5 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔  پاکستان ٹیم  کی جانب سے  چوتھے ون ڈے میں 5  تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان ٹیم سے   امام الحق ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ،  نسیم شاہ اور  محمد نواز  چوتھا ون ڈے نہیں کھیل رہے ہیں۔

 چوتھے ون ڈے کیلئے شان مسعود،  افتخار احمد،  محمد حارث،  اسامہ میر اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں