پاناما لیکس،عدالت ٹی او آرز نہیں بنا سکتی :یرسٹر ظفراللہ نے عدالتی اختیار چیلنج کردیا

پاناما لیکس،عدالت ٹی او آرز نہیں بنا سکتی :یرسٹر ظفراللہ نے عدالتی اختیار چیلنج کردیا

لاہور: بیرسٹر ظفراللہ خان  نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے عدالتی ٹی او آرز  کے خلاف سپریم کورٹ لاہور  رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر ظفر اللہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکوائری کمیشن بل 2016 پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے تو عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے؟

چیف جسٹس کمیشن بنانے کا حکومتی خط پہلے ہی رد کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے قانون سازی تجویز کر چکے ہیں ۔ تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں اورعدالتیں پارلیمنٹ کے قوانین پرعمل کی پابند ہیں ۔

بیرسٹر ظفر اللہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کو سیاسی خاندان کے تنازعے میں سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ ایسا ہوا تو کوئی بھی مخالف عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کریگا۔سپریم کورٹ کے پاس عدالتی کمیشن بنانے کا تو اختیار ہے لیکن وہ ٹی او آرز نہیں بنا سکتی یہ پارلیمانی کمیٹی کا کام ہے۔