پٹیل پاڑہ فائرنگ کے الزام میں فیصل رضا عابدی گرفتار

پٹیل پاڑہ فائرنگ کے الزام میں فیصل رضا عابدی گرفتار

کراچی: سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ فائرنگ کے الزام میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رات گئے سچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

فیصل رضا عابدی کو پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا  گیا تھا ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی تھی تاہم بعد میں پیٹل پاڑہ فائرنگ کیس میں ان کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر کردی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے آدھ گھنٹے تک فیصل رضا عابدی کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیا گیا تھا۔ سکیورٹی ادارے کی 10 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔