امریکی الیکشن، تین ریاستوں میں دہشتگردی کاخطرہ

امریکی الیکشن، تین ریاستوں میں دہشتگردی کاخطرہ

واشنگنٹن: امریکی جاسوس اداروں نے صدارتی انتخابات کے دوران تین ریاستوں میں دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے اور سیکورٹی اداروں کو حفاظتی اقدامات اُٹھانے کے لیے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے متنبہ کیا حالیہ انتخابات میں القاعدہ کے حملوں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی حکام کو اس بارے میںخبردار کیا گیا ہے کہ دہشتگرد الیکشن کے دنوں میں حملے کر سکتے ہیں۔ممکنہ حملوں کے بارے میں تین ریاستوں کو خبردار کیا گیا ہے جن میں ورجینیا، نیویارک اور ٹیکساس میں ائرپورٹ ،پلوں اور عوامی اجتماعات پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے