کرپشن سکینڈل سعوی پرنس ولید بن طلال کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری نے ہلچل مچا دی

کرپشن سکینڈل سعوی پرنس ولید بن طلال کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری نے ہلچل مچا دی

ریاض: ولی عہد کی سربراہی میں تشکیل پانے والی انسداد کرپشن کی اعلی کمیٹی نے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 11افراد سمیت30سے زائد سابق ورزراء، نائب ورزراء اور اعلی حکومتی عہدوں پر فائز افراد کو کرپشن اور مالی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شدگان میں ایوان شاہی کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔

انسداد کرپشن کی اعلی کمیٹی کے حکم پر سعودی اتصالات کمپنی ”ایس ٹی سی“ کے سابق سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ایس ٹی سی کے سابق سربراہ پر کرپشن، مالی بدعنوانی اور دیگر الزامات ہیں۔

سعودی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اقتصاد ومنصوبہ بندی کو جدہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر جدہ سیلاب کے علاوہ رشوت خوری اور کرپشن کا الزام ہے۔ وہ اس سے قبل وزیر محنت رہے۔ وہ جدہ کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

جبکہ  متحدہ عرب امارات کے جریدے خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کی معروف ترین شخصیت پرنس ولید بن طلا ل کو بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ،۔