قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے تحریک انصاف نے ایسا اعلان کر دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے تحریک انصاف نے ایسا اعلان کر دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت ختم کرنے اور صوبائی اسمبلی توڑنے کی پیشکش کردی  لیکن  ساتھ ہی شرط رکھ دی کہ قومی اتفاق رائے کے تحت تمام اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ پی ٹی آئی نے حلقہ بندیوں کا بل پیپلزپارٹی کی طرح مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا مشورہ دے دیا۔

قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے تحریک انصاف کی ایک اورکوشش کر دی ۔خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت ختم کرنے اور صوبائی اسمبلی توڑنے کی پیشکش کردی مگر  ساتھ ہی شر ط رکھی کہ قومی اتفاق رائے کے تحت تمام اسمبلیاں توڑی جائیں۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کہتے ہیں انتخابات میں تاخیر نہیں قبل از وقت انتخاب چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  جمہوریت کی روح الیکشن ہے مردم شماری نہیں ۔
نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے بھی پیپلزپارٹی کے مؤقف کے تائید کرتے ہوئے مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔