پرنس ولید بن طلال کی گرفتاری کے ساتھ ہی "سعودی ہولڈنگ کمپنی" کے شیئر 9۔9فیصد گر گئے

پرنس ولید بن طلال کی گرفتاری کے ساتھ ہی

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن سکینڈل کے بڑے کرداروں کی گرفتاری کے بعد ہی نئی سے نئی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے ،سعودی پرنس ولید جس کے پاس سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنی "سعودی ہولڈنگ کمپنی "کے 95فیصد شیئر ز ہیں ۔پرنس ولید کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کے بعد اچانک گر گئے ہیں ہیں اور پہلی بار ایک ہی دن میں 9۔9 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔

تاہم سعودی عرب کے معاشی قانون کے مطابق ہولڈنگ کمپنی کے شیئرز زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک کم ہو سکتے اس کے بعد اس کے شیئرز کی فروخت بند کیے جانے کا حکامات ہوتے ہیؐں ۔2017 میں سعودی ہولڈنگ کمپنی نے 15 فیصد مارکیٹ ویلیو کھوئی ہے ،۔

سعودی کرپشن سکینڈل میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال اور بڑی کمپنی کے اچانک تیزی سے شیئرز گرنے کی خبروں نے کاروباری حلقوں سمیت غیر ملکی ورکروں کو بھی پریشانی سے دوچار کر دیا ہے ۔ 

واضح رہے تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سعودر عرب سے ہزاروں افراد کو وطن واپس لوٹنا پڑا تھا ۔ جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ نئے ہنگامے نے غیر ملکیوں کی پریشانی  میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،