ٹی 20 کرکٹ،بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے تیز ترین 1 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹی 20 کرکٹ،بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے تیز ترین 1 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے انجام دیا جبکہ ویرات کوہلی نے ہزار رنز 27 اننگز کھیلتے ہوئے بنائے۔

پاکستانی بلے باز نے ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں 58 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں فتح میں کلیدی کردار اداکیا۔

بابراعظم نے ٹی 20میچز میں ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے پر رمیز راجہ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ رنز کا پتہ تھا لیکن گن نہیں رہا تھا ،کوشش ہوتی ہے کہ پورے اوورز کھیلوں ،کوشش کررہا تھا کہ میں اپنی گیم کھیلوں رنز بنا رہا تھا اور ٹیم کیلئے کھیل کررہا تھا۔

میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ اچھی اننگز کر وائی ، میں زیادہ چھکے چوکے مارتا نہیں کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ حفیظ بھائی نے ساتھ رکھا اس لئے اچھی اننگزہوئی جبکہ میں خود کو سادہ رکھتا ہوں، جو گیند میری پہنچ میں آتی ہووہی کھیلتا ہوں لیکن کبھی کبھار چانس لیتا ہوں۔