سری لنکن پارلیمنٹ کی معطلی میں 10روز کی توسیع

سری لنکن پارلیمنٹ کی معطلی میں 10روز کی توسیع
کیپشن: 10 روز میں پارلیمنٹ کی معطلی ختم کر دی جائے گی، سری لنکن صدر۔۔۔۔فائل فوٹو

کولمبو: سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے ایک بار پھر سری لنکن پارلیمنٹ کی معطلی مزید 10 روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن صدر نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ 10روز میں پارلیمنٹ کی معطلی ختم کر دی جائے گی۔ اس سے پہلے سری لنکن صدر نے جمعے کو اسپیکر سے بدھ کے روز پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا کہا تھا۔

سری لنکن صدر نے 26اکتوبر کو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو عہدے سے ہٹا کر سابق سری لنکن صدر راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا اور پارلیمنٹ 16 نومبر تک معطل کر دی تھی۔

صدر کے اس اقدام کے بعد ملک میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی اور نئے وزیراعظم کے حامیوں نے مختلف محکموں کے دفاتر پر دھاوا بول دیا تھا۔

پٹرولیم منسٹری کے دفتر پر راجہ پاکسے کے حامیوں کے حملے کے دوران وزیر پٹرولیم ارجنا رانا ٹنگے کے گارڈز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا تھا۔معزول وزیراعظم رانیل نے صدر کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔