ڈاکٹرز کا چیف جسٹس پاکستان کو آرام کا مشورہ، اہم مقدمات ڈی لسٹ

ڈاکٹرز کا چیف جسٹس پاکستان کو آرام کا مشورہ، اہم مقدمات ڈی لسٹ
کیپشن: چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز راولپنڈی کے مقامی اسپتال لایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے ڈاکٹرز کی طرف سے انجیو پلاسٹی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث سپریم کورٹ کے بنچ ون میں زیر سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز راولپنڈی کے مقامی اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کے بینچ ون میں زیرِ سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

بینچ نمبر ایک میں عدالت عظمیٰ نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس، زلفی بخاری نااہلیت کیس اور پائلٹس اور کیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنی تھی۔