ایس ایچ او تھانہ رنگ محل قاتلانہ حملے میں گن مین اور ڈرائیور سمیت جاں بحق

ایس ایچ او تھانہ رنگ محل قاتلانہ حملے میں گن مین اور ڈرائیور سمیت جاں بحق
کیپشن: حملہ آوروں نے اُس وقت فائرنگ کی جب وہ مریدکے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاہور آ رہے تھے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمود قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدید زخمی جبکہ ان کا گن مین اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر زاہد محمود کی گاڑی پر نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے اُس وقت فائرنگ کی جب وہ مریدکے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاہور آ رہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او زاہد محمود شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا  گیا جبکہ وہ زخٰموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔