حکومت کے پاس حکمت عملی نہیں، جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہوبھیک ہی ملتی ہے،مریم اورنگزیب

حکومت کے پاس حکمت عملی نہیں، جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہوبھیک ہی ملتی ہے،مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے حکومت پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہوبھیک ہی ملتی ہے ،حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی اورمنصوبہ موجودنہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپرپرکام تقریباً مکمل کرلیاہے،عوام کا سوال ہے کہ گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹ موجود کیوں نہیں تھے؟پارلیمانی کمیٹی کے کام میں تیزرفتاری آنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی پربنائی گئی کمیٹی کا اجلاس روزہونا چاہیے،2018کے انتخاب میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے،آج تک بھی کئی امیدواروں کوفارم 45نہیں ملا۔