وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دورۂ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دورۂ پاکستان کی دعوت
کیپشن: دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

شنگھائی: وزیراعظم عمران خان نے روس کے وزیراعظم دمتری میدو یدیف سے ملاقات کی اور انہیں دورۂ پاکستان کی بھی دعوت دی۔وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی میں عالمی سرمایہ کاری ایکسپو کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران چینی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اپنے روسی ہم منصب سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں روس کے وزیراعظم نے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا جب کہ روسی وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی بھی دعوت دی۔