وزیراعظم عمران خان آج شام دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج شام دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے، وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ملاقات کریں گے۔

تفصیلات  کے مطابق نور الحق قادری وزیراعظم کو مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے آگاہ کریں گے اور تحریک لبیک کی قیادت سے ہونے والے معاہدے کے نکات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

یکم نومبرجاری دورے کے آخری روز وزیر اعظم نے شنگھائی میں بین الاقوامی درآمدی نمائش کی سائیڈ لائن پر روسی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری، دو طرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے بین الاقوامی درآمدی نمائش سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خطے کی معاشی ترقی کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ثابت ہو گا۔