ٹی 10 لیگ میں 12 پاکستانی اور 7 بھارتی کرکٹرز پرفارمنس دیں گے

ٹی 10 لیگ میں 12 پاکستانی اور 7 بھارتی کرکٹرز پرفارمنس دیں گے
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:  ٹی 10 لیگ 23 نومبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی، 12 پاکستانی کرکٹرز لیگ کا حصہ ہونگے۔

 منیجنگ پارٹنر ٹی-10 لیگ سعد اللہ خان نے بتایا کہ 8 ٹیموں کے درمیان 12روز تک میچز کھیلے جائیں گے، لیگ میں 146 غیر ملکی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ بھارت سے 7 کرکٹرز لیگ میں شرکت کر رہے ہیں۔

سعد اللہ خان نے کہا کہ خواہش ہے 10 اوورز کا کھیل مقبول ہو اور اولمپکس میں بھی کرکٹ شامل ہو، آئی سی سی نے مکمل تحقیقات کے بعد اس لیگ کی اجازت دی، انہوں نے کہا کہ حالات اچھے ہیں آئندہ سال پاکستان میں لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل کروائیں گے۔