نواز حکومت نے 5 سال میں 44 ارب 95 کروڑڈالرسے زائدقرض لیا

نواز حکومت نے 5 سال میں 44 ارب 95 کروڑڈالرسے زائدقرض لیا

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے سابق حکومت کے دور میں لئے گئے اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔


تٖفصیلات  کے مطابق وزارت خزانہ کا کہا ہے کہ سابق حکومت نے 5 سال میں 44 ارب 95 کروڑڈالرسے زائدقرض لیا، نواز حکومت نے آئی ایم ایف سے 5 ارب 82 کروڑڈالرسے زائدقرض لیا جبکہ غیرملکی کمرشل بینکوں سے 9 ارب 93 کروڑڈالرسے زائدقرض لیاگیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی ذرائع سے 15 ارب ڈالرسے زائدقرض لیاگیا،دوطرفہ تعلقات کی بنیادپر 7 ارب 17 کروڑڈالر سے زائدقرض لیاگیا ، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دورحکومت میں بانڈہولڈرزکے ذریعے 7 ارب ڈالرقرض لیاگیا،سابق حکومت نے مقامی ذرائع سے ساڑھے 6 ارب روپے قرض لیا۔