وزیر اعظم کے دورہ چین سے حکومت کو کچھ نہیں ملا، شہباز شریف

وزیر اعظم کے دورہ چین سے حکومت کو کچھ نہیں ملا، شہباز شریف
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے دورہ چین سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔شہباز شریف نے، جو قومی احتساب ادارے (نیب) کی حراست میں ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

مسلم لیگ (ن) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کو اجلاس کے دوران گزشتہ دنوں میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے دھرنوں میں مثبت کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔

    

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک کی تمام سیاسی، معاشی اور داخلی سیکیورٹی کے امور اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر بات کی گئی۔