ترکی نے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرنے کا دعوی کر دیا

ترکی نے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرنے کا دعوی کر دیا

انقرہ: ترکی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرنے کا دعوی کر دیا، ترک حکام نے کہا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شام کے ایک علاقے سے گرفتار کیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ترک حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ابو بکر البغدادی کی بہن سے تفتیش کے دوران انٹیلی جنس معلومات کا ذخیرہ اکٹھا ہوگا جو داعش کی اندرونی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو امریکی اسپیشل فورسز نے شام کے شمال مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی، امریکی حکام نے کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے 2014 اور 2017 میں بھی ابوبکر البغدادی کی موت کا دعویٰ کرچکا ہے۔