نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا
کیپشن: بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو  بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہو گا۔