نواز شریف کے پلیٹ لیٹس قابل قبول حد سے نیچے گر گئے، ذاتی معالج

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس قابل قبول حد سے نیچے گر گئے، ذاتی معالج
کیپشن: نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات اور تشخیص اب تک نہیں ہو سکی ، ذاتی معالج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیر اعظم نوازشریف کا سروسز اسپتال لاہورمیں 15 واں روز ہے اور اُن کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہو رہے ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہو رہے ہیں جبکہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات اور تشخیص اب تک نہیں ہو سکی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس قابل قبول حد سے نیچے گر گئے ہیں جس کے بعد ان کو خون پتلا کرنے والی دوائیں دینا محفوظ نہیں ہے کیونکہ اس بناء پر اچانک خون بہنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی نازک صحت بھرپور علاج کے انتظامات کا تقاضا کرتی ہے۔