اگر میرے والد صاحب کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی: بلاول

اگر میرے والد صاحب کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی: بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اب تک طبی ماہرین اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کی سابق صدر کی صحت کو لے کر فکر بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر میرے والد صاحب کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ گو سلیکٹڈ گو کا نعرہ ہر پاکستانی کا نعرہ ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے ایک سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں کو بے روزگار کردیا جبکہ 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے لاکھوں خاندانوں کے سر سے چھت چھین لی۔