اپوزیشن کا مقصد ذاتی مفاد اور کرپشن کا تحفظ ہے, وزیر اعظم

اپوزیشن کا مقصد ذاتی مفاد اور کرپشن کا تحفظ ہے, وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بتا دیا تھا کہ کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا۔ اپوزیشن کا مقصد اپنا مفاد اور کرپشن کا تحفظ ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپنے مسائل بتا رہے ہیں حالانکہ عام لوگوں کا مسئلہ مہنگائی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے دھرنے اور مہنگائی سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزرا کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کےمنصوبے جلد مکمل کریں۔ حکومتی ارکان مہنگائی کےاسباب کی نشاندہی کریں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات خود مانیٹر کروں گا۔

 

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف دھرنے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کیساتھ حکومتی کمیٹی معاملات دیکھ رہی ہے اور اپنا کام کر رہی ہے، جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔

 

وزیراعظم نے ہدایات جاری کی کہ وزرا مہنگائی کے خلاف کمر کس لیں۔ اگلے چند روز میں مہنگائی پر مل کر قابو پانا ہے۔ مہنگائی کا کنٹرول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

اس کے علاوہ وزیراعظم کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ معاشی ٹیم نے نئے معاشی اعدادوشمار پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار رتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال خسارہ 13 ارب ڈالرتھا جسے اس سال 7 ارب ڈالر تک لایا گیا ہے۔