پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 7 نومبر سے شروع ہوگی

The T20 series between Pakistan and Zimbabwe will start on November 7
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اور مہمان زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 7 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق  3بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کا دوسرا میچ اگلے روز 8 نومبر جبکہ آخری میچ 10 نومبر بروز منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹیموں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان چامو چی بھابھا کی قیادت میں مہمان ٹیم میدان میں اترے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ملٹن شومبا، رچرڈ نگروا، بلیسنگ موزرابانی، ویسلے مدھویری، رچمونڈ موتم بمی، کارل مومبا، تناشے کامو، فراز اکرم، کریگ ارون، ٹینڈائی چترا، ٹینڈائی چسرو، رائن برل، برائن چاری، ایلٹن چگمبورا، ویلنگٹن ماساکڈزا، سکندر رضا، شان ولیمز، اور برینڈن ٹیلر شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر، محمد موسیٰ، محمد رضوان، محمد حسنین، محمد حفیظ، خوشدل شاہ، خوشدل شاہ، امام الحق، عماد وسیم، افتخار احمد، حارث سہیل، حارث رئوف، حیدر علی، فخر زمان، فہیم اشرف، عابد علی اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کرکے اسے اپنے نام کر لیا تھا۔ پہلے میچ میں پاکستان 26 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ تاہم آخری میچ میں اسے سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔