7 سالہ نواز شریف کو کتے نے کاٹ لیا

nawaz sharif,bitten by dog, child,gujranwala
کیپشن: فائل فوٹو

گوجرانوالہ:نواز شریف کو کتےنے کاٹ لیا ،ڈی ایچ کیو میں ویکسین نہ ہونے پر میڈیکل سٹور سے انجیکشن لگوانا پڑا۔


 نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مدوخلیل میں واقع بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدور محمد اکرم کے سات سالہ بیٹے نواز شریف کو کتے نے کاٹ لیا جسے ویکسین کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ لیجایا گیا ،لیکن ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے سے میڈیکل سٹور سے مہنگے داموں ویکسین خریدی گئی ۔


خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر مہر محمد ارشد کے مدوخلیل میں واقع بھٹے پر مزدوروں کے بچوں کے نام پاکستان کے سابق صدور وزرائے اعظم کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔


دونوں بچے نواز شریف اور شہباز شریف سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ان کی خواہش پر ملاقات بھی کر چکے ہیں۔