سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز اور چودھری نثار سمیت دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج

Murder case against former PM Nawaz Sharif, Shahbaz and Chaudhry Nisar among others dismissed
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سمیت دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔

یہ مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالتی حکم پر 2014ء کے دھرنے کے دوران کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

پولیس نے تفتیش کے بعد عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ عدالتی نوٹس پرر مدعی مقدمہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقدمہ خارج کرنے کی مخالفت کی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور رہنمائوں کیخلاف قتل کا ٹرائل شروع کرنے کی استعدعا کی تھی۔ 

تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف اور چودھری نثار سمیت دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔