آرمی چیف سے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر کی ملاقات

 Pakistan,Qamar Javeed Bajawa,Herzegovina,GHQ,Bosnia
کیپشن: فوٹو/آرمی چیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے ملاقات کی اور پاکستان بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، خلوص اور ایک دوسرے کی حمایت پر بہت ہی زیادہ فخر ہے اور بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔ 

4f154fc556bf2cbfc1d4dd858536918e

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دفاع، تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں پر باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی جبکہ بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ 

بوسنیا کے صدر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ بوسنیا کے صدر نے جی ایچ کیو میں شہدائے کی یادگار پر بھی پھول رکھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آنے والے بوسنیا پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفر وچ کے ہمراہ مشترکہ معاہدوں کی تقریب کے بعد پریسں کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک میں دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے جبکہ پاکستان بوسنیا کے عوام کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دے گا۔ 

اس موقع پر شفیق جعفر وچ نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر انہیں بہت خوش ہیں اور اقوام متحدہ امن مشنز کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں قیام امن قائم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور بوسنیا نے مخلتف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو میں مزید وسعت دیں اور اس کے لئے مزید مواقع بھی موجود ہیں جس کے حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی گفتگو بھی ہوئی ہے۔