مریم صفدر نواز شریف کو واپس لائیں عوام ان کے منتظر ہیں، فردوس عاشق اعوان

مریم صفدر نواز شریف کو واپس لائیں عوام ان کے منتظر ہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون اور عدالتوں کے مفروروں نے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا ہے اور چوروں کو لگتا ہے اب پنجاب اور پاکستان سے کوئی امید نہیں رہی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ ہمارے بڑے بھائی ہیں اگر حکومت کو ان سے توقعات ہیں تو انہیں ہم سے بھی توقعات ہیں۔ ق لیگ کو ناراض نہیں ہونے دیں گے جہاں زیادتی ہوئی انہیں منا لیں گے۔ حکومت کو اپنے اتحادیوں پر فخر ہے اور وزیراعظم عمران خان کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینا وقت کی اہم ضرورت تھی

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز دن کی روشنی میں خواب دیکھ رہی ہیں، مریم صفدر، نواز شریف کو واپس لائیں عوام ان کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی ہم عزت کرت ہیں اور ہر فوجی کی جگہ ہمارے دل میں ہے لیکن فوج کی جگہ سرحد پر ہوتی ہے لیکن پولنگ سٹیشنز پر نہیں۔ گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ مشکل وقت میں جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ووٹ کا حق صرف ان کا ہے۔ پاکستان کی سیاست اب بدل چکی ہے اور بدلنی بھی چاہیے۔ جو پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپے وہ ووٹ کا حق دار نہیں ہے۔ 

لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کو آپ ووٹ نہ دیں اور منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کو پریشانی لاحق ہو چکی ہے۔ ایسے لوگوں کو عوام گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے اور جھوٹے وعدے کرنے والوں کو گھر پہنچا کر آنا ہے۔