فٹنس مسائل پر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20میچ سے باہر

Zimbabwe, Pakistan, T20 Series, Rawalpindi Stadium,
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: آل راؤنڈر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان انجری مسائل زمبابوے کیلئے پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے تاہم انہیں ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کررہے تھے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نائب کپتان شاداب انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف ون ڈے ہوم سیریز میں بھی انجری کے باعث شرکت نہیں کر سکے تھے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم کھیلی گئی جو پاکستان نے 2-0 سے جیت لی تھی۔ آخری اور تیسرا ایک روزہ میچ زمبابوے کے نام رہا جس میں زمبابوے نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دی تھی۔