ابو ظبہی: انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اوئن مورگن نے مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح'۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں۔تصویر میں انکے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں ۔
b75dcabe23eb21f365f89cb9b590941f
خیال رہے کہ آئن مورگن کا اسلام کے متعلق ایک اور بیان بھی خبروں کی خوب زینت بنا جب ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ تھا" انہوں نے مزید کہا کہ میری عادل راشد سے بات ہوئی تھی اور اس نے کہا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ ہے"۔
eaf618ac730d57f0e85750ad02c6da97