پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان کا یوٹیوب پر منفرد اعزاز 

Pakistani Singer,Rahat Fateh Ali Khan,
کیپشن: تصویر :راحت فتح علی خان ،ٹوئٹر

لاہور :پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان نے یوٹیوب پر منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ،راحت فتح علی خان یوٹیوب پر  50 لاکھ سبسکرائبرز والے پہلے پاکستانی گلوکار بن گئے۔

 راحت فتح علی خان نہ صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ سمیت پوری دنیا میں انتہائی پسندیدہ گلو کار ہیں ،یہ ہی وجہ ہے اب ان کے چاہنے والوں کی تعداد یو ٹیوب پر 50 لاکھ ہو چکی ہے ،پچاس لاکھ سبسکرائبر کے بعد راحت فتح علی خان پاکستان کے پہلے پاکستانی گلو کار بن گئے ہیں ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو بھی راحت فتح علی خان ہی کی ہے،یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر مکمل ہونے پر راحت فتح علی خان نے اپنی مختصر ویڈیو میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔