لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا
سورس: file

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قران پاک کا ترجمہ قرآن اکیڈمی کی اجازت کے بغیر شائع کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 8 نومبر طلب کر لیا ہے.

نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی درخواست پر سماعت کی تو عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایف آئی اے پیش نہ ہوئے تو عدالت نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

 درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ قران پاک کے ترجمے میں تحریف کرکے بغیر اجازت چھاپا جا رہا ہے. وکیل نے بتایا کہ قران پاک کی اشاعت کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا اور قران پاک کی پرنٹنگ کے لیے قران بورڈ کی اجازت ضروری ہے. 

وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ بغیر اجازت کچھ پرنٹنگ پریس میں تحریف شدہ ترجمے والے قران پاک چھاپے جا رہے ہیں لیکن متعلقہ ادارےایسے پرنٹنگ پریس کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ۔ عدالت نے اس معاملے پر  وزیر اعلیٰ پنجاب کو آئندہ سماعت پر بلا لیا۔