پاکستانی ماڈل نے ہالی وڈ کے فنکار سے شادی کرلی

پاکستانی ماڈل نے ہالی وڈ کے فنکار سے شادی کرلی

کراچی:  پاکستانی اداکارہ نے ہولی وڈ کے فنکار کو جیون ساتھی چن لیا ۔ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادہالی وڈ اداکار  فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔  اداکارہ زارا ترین اور ان کی بہن اداکارہ حرا ترین نے مہنگی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں، جن میں دلہن اور دولہا کو دیکھا جا سکتا ہے۔دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔

لاس اینجلس میں پیدا ہونے والے فاران طاہر پاکستان کی معرو ف اداکارہ یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں ۔ 70 کی دہائی میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ امریکا میں مقیم رہے ۔ انہوں نے  1989 میں امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا وہ اب   تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔پاکستانی نژاد فاران طاہر اب تک ہالی وڈ کی پچیس فلموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کرچکے ہیں۔

فاران طاہر کی دلہن زارا ترین اداکارہ حرا ترین کی بہن ہیں جو اب تک متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ  کی فیلڈ میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں ۔