ٹی 20 ورلڈکپ، نمیبیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، نمیبیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں نمیبیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیوون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
نمیبیا کی قیادت گیرہارڈ ایراسموس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن بارڈ، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، جے جے سمٹ، زینی گرین، مائیکل وین لینگن، کارل برکنسٹوک، جین نکول لوفٹی ایٹن، روبن ٹرمپل مین اور برنارڈ شولٹز شامل ہیں۔