عمران خان نے فوج پر حملہ کیا، یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: آصف زرداری 

عمران خان نے فوج پر حملہ کیا، یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: آصف زرداری 
سورس: File

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے  کہ عمران خان کی طرف سے ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی پر شدید مذمت کرتے ہیں ۔ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر  لائن عبور کر رہا ہے۔اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔،اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام  بنائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں