ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر موجود سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل کرنے کے بعد ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ویڈیو کا فریم ٹو فریم فرانزک تجزیہ کیا،مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر ایک کلپ بنایا گیا جبکہ ویڈیو میں موجود چہروں کو فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کی مفصل تفتیش کی ضرورت ہے، سینیٹر اعظم سواتی مکمل تحقیقات کیلئے ایف آئی اے میں شکایات درج کرائیں اور ادارے کو ان وجوہات کے بارے میں بتائیں جس کے تحت وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ویڈیو اصلی ہے۔
ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں ویڈیو جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کا استعمال کرکے تیار کی گئی اور قابل احترام سینیٹر کی عزت کو اچھالا گیا۔

مصنف کے بارے میں