پاکستان نے نئی افغان پالیسی پر سخت عوامی ردعمل سے امریکا کو آگاہ کر دیا

پاکستان نے نئی افغان پالیسی پر سخت عوامی ردعمل سے امریکا کو آگاہ کر دیا

واشنگٹن: وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کی امریکا میں اپنے ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات ہو ئی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے امریکا کو آگاہ کرتے ہوئے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران نئی افغان پالیسی پر سخت عوامی ردعمل سے امریکا کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام دونوں ممالک کی خواہش ہے۔ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت قبول کر لی اور بہت جلدپاکستان آئیں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کاکردار انتہائی اہم ہے،پاکستان میں استحکام کے خواہاں ہیں۔