نواز شریف آج 11 بجے لندن روانہ ہو جائیں گے : ذرائع

نواز شریف آج 11 بجے لندن روانہ ہو جائیں گے : ذرائع

لاہور: سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف آج اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوں گے وہ آج صبح 11 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پرواز پی کے 757 کے ذریعے روانہ ہوں گے۔اس بار برطانیہ میں قیام بھی طویل ہونے کا امکان ہے.واپسی کیلئے 4جنوری 2018 کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 757کا ٹکٹ لیا ہے.سابق وزیراعظم کے ہمراہ محمد حنیف خان بھی ہوں گے اور ان کی سیٹ کا نمبر 1 جے ہو گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازعلاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہےں جہاں ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں۔