بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملوں کا نوٹس لے لیا

بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملوں کا نوٹس لے لیا

لاہور: لاہور سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں خواتین پر چاقو حملوں کا سخت نوٹس لے لیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر ماں بہن بے نظیر بھٹو ہے اور ان کا تحفظ سب پر فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کرنے والے فوری گرفتار ہونے چاہیے ورنہ انگلیاں اٹھیں گی۔ پیپلز پارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی۔

یاد رہے کراچی میں خواتیں پر حملے کرنے والا نا صرف اب تک آزاد ہے بلکہ اب پہلے سے بھی زیادہ نڈر اورخطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ گلستان جوہر کے بعد بدھ کے روز اس نے گلشن جمال، ڈالمیا اور گلشن اقبال میں واردتیں کی اور مزید 5 لڑکیوں کو زخمی کر کے باآسانی فرار ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں