انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان کے قتل کی سازش کرنے والے 34 افراد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔گزشتہ سال 15 جولائی کو ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کے لیے فوجی بغاوت ہوئی تھی جسے عوام نے ناکام بنا دیا تھا۔

ترکی کی عدالت نے ناکام فوجی بغاوت کے دوران صدر طیب اردوان کے قتل کی سازش تیار کرنے کے جرم میں 34 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور سزا پانے والے مجرموں میں سابق فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں