ممبئی میں کنگنا رناوت نے 20 کروڑ کا شاندار بنگلہ خرید لیا

ممبئی میں کنگنا رناوت نے 20 کروڑ کا شاندار بنگلہ خرید لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں نمبر ون بننے کی دوڑ کے ساتھ ساتھ اب بالی ووڈ ستاروں کے مابین شاہانہ زندگی کی دوڑ میں بھی فتح حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہو گئیں۔ دیگر فنکاروں کی طرح انہوں نے بھی ایک اور نیا شاندار بنگلہ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار نیشنل ایوارڈز جیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک بنگلہ خریدا جس کی قیمت 20 کروڑ روپے ہے۔

بنگلہ 4 منزلہ ہے جبکہ بنگلے میں 565 مربع فٹ جگہ پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس بنگلے میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں