انوشکا کی ہمیشہ دیر سے پہنچنے کی عادت سے چڑ ہے، ویرات

انوشکا کی ہمیشہ دیر سے پہنچنے کی عادت سے چڑ ہے، ویرات

ممبئی: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی دوست انوشکا شرما کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یہ راز انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سامنے اُگلا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور عامر خان جلد ہی دیوالی کے موقع پر ایک پروگرام میں نظر آئیں گے جس کی ریکارڈنگ کر لی گئی ہے۔ دونوں سٹارز نے پہلی مرتبہ ایک دوسرے سے بات چیت میں اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جسے دیکھ اور سن کر ناظرین یقیناً بہت محظوظ ہونگے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں ویرات کوہلی نے اپنی دوست انوشکا شرما، اپنے کرکٹ کیریئر، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے بارے میں کھل کر بات چیت کی ہے۔ انوشکا شرما کے بارے میں اپنے تعلق بارے بتاتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ویسے تو انھیں اپنی گرل فرینڈ کی ہر عادت پسند ہے لیکن ایک چیز ایسی بھی ہے جس سے انھیں بہت چڑ ہے اور وہ ہمیشہ دیر سے پہنچنے کی عادت ہے۔

ویرات نے بتایا کہ انوشکا طے شدہ وقت سے ہمیشہ چند منٹس دیر سے پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے انھیں کبھی کبھار غصہ بھی آ جاتا ہے تاہم انھیں اس کے علاوہ انوشکا کی ہر عادت پسند ہے۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ انوشکا بہت ایماندار، بے حد خیال رکھنے والی اور بہت ہی اچھی انسان بھی ہے۔ انوشکا نے گزشتہ 4 سال میں میری شخصیت کو بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں