انضمام الحق نے ٹی 10 لیگ میں پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم خرید لی ،بورڈ نا خوش

انضمام الحق نے ٹی 10 لیگ میں پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم خرید لی ،بورڈ نا خوش

لاہور: قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں. اس حوالے سے چیئر مین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے.

تفصیلات کے مطابق یو اے ای مین ہونے والی ٹی 10لیگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنی ٹیم خرید لی ہے ۔10 اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کیلئے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے۔

وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریباً15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الاؤنس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے۔مگر وہاں گزشتہ روز ٹی 10 لیگ کی تقریب میں شرکت کی۔ ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔ون ڈے ٹیم کا اعلان تو تاحال نہیں ہو سکا لیکن انضمام الحق کی ٹیم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے ۔