آکلینڈ: امریکا میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ سیاہ چائے جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی فوائد کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سیاہ چائے معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی لا کر جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران چوہوں کو یہ مشروب پلایا گیا جس کے نتیجے میں معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی آئی جس سے جگر میں توانائی کا میٹابولزم بھی تبدیل ہوا۔

تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ سیاہ اور سبز چائے آنتوں میں موجود بیکٹریا کی شرح بدلنے کا باعث بنتی ہے اور موٹاپے کا باعث بننے والے بیکٹریا کی تعداد کم جبکہ جسم پتلا رکھنے بیکٹریا کی بڑھتی ہے۔

محققین نے کہا کہ یہ تو پہلے معلوم تھا کہ سبز چائے کے اجزاء طبی فوائد کے حوالے سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود کیمیکلز خون اور ٹشوز میں جذب ہوتے ہیں مگر اب معلوم ہوا کہ سیاہ چائے بھی انسانوں میں جسمانی وزن میں کمی اور اچھی صحت میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں