ملتان: شیرشاہ بند کے قریب کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

ملتان: شیرشاہ بند کے قریب کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

ملتان: ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شیرشاہ بندکے قریب سی ٹی ڈی کو  دہشتگردوں کی اطلاع ملی۔ سی ٹی ڈی اہلکار کارروائی کے لیے پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے  2ہینڈ گرنیڈز، رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سکیورٹی اداروں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں