سعودی عرب :اوبرکمپنی خواتین کو گاڑی چلانے کی تربیت دے گی

سعودی عرب :اوبرکمپنی خواتین کو گاڑی چلانے کی تربیت دے گی

ریاض: سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ساتھ ہی ،ٹیکسی ایپلیکیشن سروس اوبر نے کمپنی میں کام کرنے کی خواہش مند خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت اور ملازمت دینے کا اعلان کر دیا ، اوبرکمپنی سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ ملازمت فراہم کرے گی۔

مشرق وسطی میں اوبر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اوبر کمپنی ،ملازمت کی خواہش مند خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں خواتین کے آنے سے یہاں پر قائم اجارہ داری پر روک لگے گی۔تاہم جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیر ملکی خواتین ڈرائیوروں کو سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دے گی۔