سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان ماسکو پہنچ گئے

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان ماسکو پہنچ گئے

ریاض:سعودی عرب کے بادشاہ امریکا کے سب سے بڑے دشمن ملک پہنچ گئے،سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیزروس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں،کسی سعودی فرماں روا ، کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے ماسکو کے ہوائی اڈے پر شاہ سلمان اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا اور روسی فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے انھیں سلامی دی دورے کے دوران دونوں ممالک میں دس سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔

خطے کے بدلتے معروضی حالات میں نئے اتحادیوں کی تلاش،سعودی عرب اور روس میں قربتیں بڑھنے لگیں،سعودی فرماں روا 'شاہ سلمان 'روسی صدرپیوٹن سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں کے درمیان باہمی اور علاقائی تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی،دورے کے دوران ممکنہ طور پر روس سے تیل کی پیداوار کی سطح کم رکھنے کی مدت میں توسیع کو زیر بحث لایا جائے گا ۔جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بہتری آئی ہے۔