سابق سربراہ پی سی بی ویمن ونگ کے ثناء میر پر الزامات

لاہور: قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اب سابق سربراہ ویمن ونگ شمسہ ہاشمی کے ثناء میر پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

کہتی ہیں ثناء میر اپنی دوست کرکٹرز کو ٹیم سلیکٹر اور ٹرینر بنانا چاہتی تھی اور 9 سال سے یہی لڑکیاں قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں کھیلی جا رہی ہیں جبکہ ان میں سے 8 سے زائد خواتین کرکٹرز 27 سال سے زیادہ ہیں جن کے فٹنس کے مسائل ہیں۔

شمسہ ہاشمی نے الزام لگایا کہ ثناء میر حریف ٹیم کے بولرز کے خلاف خود بولنگ کراتی ہیں اور قومی ویمن ٹیم سری لنکا، ساؤتھ افریقہ کے خلاف جیتا ہوا میچ کپتان کی وجہ سے ہارے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں